فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے ان کی جیل جانے کی پیش گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مریم نواز روز کہتی ہیں کہ کہ حکومت گھر جا رہی ہے لیکن یہ حکومت کہیں نہیں جا رہی اور مریم نواز خود ضمانت پر ہیں اور جلد جیل میں جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب کرنا ذہنی معذوری کی ایک زندہ مثال ہے اور سیاسی معذروں کا جو علاج کریں گے تو ان کی چیخیں دور ، دور تک سنی جائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ والوں کو عوام کی نہیں اب اپنی سیاست کی فکر کرنے چاہیے۔ وزیراعظم نے سیاسی ڈھانچے کو مضبوطی سے تھاما ہوا ہے اور سیاسی لاشوں کا پوسٹمارٹم ضرور ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا سردار عثمان بزدار وزیراعظم کی قیادت میں کام کر رہے ہیں اور پی ڈی ایم کا کورونا جہاں، جہاں جائے گا وائرس پھیلائے گا۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنہیں سہولیات دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، برسوں سے پنجاب پر مسلط حکمرانوں نے ملکی معیشت، اداروں اور سیاسی نظام کو تو معذور کیا مگر معذور افراد کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اُٹھائے۔