خواجہ آصف

خواجہ آصف نے عمران خان کو فراڈیا اور نوسر باز کہہ دیا

گوجرانوالہ (پا ک صحافت) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو فراڈیا اور نوسر باز کہہ دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ فراڈیے اور نوسر باز کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، اپنی ضمانت کرالی اور کارکنوں سے کہا کہ جیلوں میں جائیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی قیادت سنبھال کر جماعت میں نئی روح پھونک دی۔ انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ  کسی نے جیل بھرو تحریک کی اس کی بات نہیں مانی اور یہ روتا رہا۔

واضح رہے کہ اس موقع  پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ  نواز شریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر وطن واپس آیا اور جیل چلا گیا، ہماری جدوجہد منزل تک پہنچے گی، میرا اور آپ کا قائد واپس آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے