منظور وسان

عمران خان کی جیل بھرو تحریک فلاپ تحریک بن چکی ہے، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک فلاپ تحریک بن چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن رہنماؤں نے گرفتاریاں دیں وہ ضمانتوں کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے جاری بیان میں کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہو پائے گی، عمران خان اور شیخ رشید نے کہا تھا کہ سب سے پہلے گرفتاری وہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدسسرال جانے کے بجائے گاڑی میں بیٹھ کر پتلی گلی سے بھاگ گئے، عمران خان عدالتوں سے ضمانت لے کر ٹانگ پر جعلی پلستر لگوا کر چھپ کر بیٹھا ہے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں منظور وسان نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے جن مقاصد کے لیے تحریک شروع کی کامیاب نہیں ہوں گے، اس تحریک میں چند کارکنوں کے سوا کوئی گرفتاری دینے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے