ایف آئی اے

FIA اسلام آباد کی بڑی کارروائی، اربوں کے فراڈ کے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپوں کے فراڈ میں ملوث سی ڈی اے افسران سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ خیال رہے کہ ایک زمین کی دوبار ادائیگی اور سی ڈی اے میں زمین متاثرین کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ملزم نے سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے 1 ارب روپے کا فراڈ کیا، ملزم سادہ لوح سی ڈی اے متاثرین کی رقوم سی ڈی اے افسران کی مدد سے ہڑپ کرتا رہا، ملزم سمیت سی ڈی اے کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دورانِ تفتیش متعلق مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مقدمے میں زمینوں کی خریداری کی رقم میں گھپلوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے فراڈ میں ملوث غلام سرور گوندل سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے