اسماعیل راہو

عمران خان جس کنٹینر پر چڑھ کر اقتدار میں آئے تھے اب اسی کنٹینر پر واپس جائیں گے۔ اسماعیل راہو

کراچی (پاک صحافت) اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان جس کنٹینر پر چڑھ کر اقتدار میں آئے تھے اب اسی کنٹینر کے ذریعے ہی گھر واپس جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹرمپ کارڈ اور سرپرائز ڈرامہ ہے، ان کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا، اسپیکر سلیکٹڈ کو بچانے کے لئے غیر آئینی اقدام کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا مقصد اپوزیشن سے این آر او مانگنے کے مترادف ہے، مگر این آر او نہیں ملے گا۔

اسماعیل راہو کا مزید کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں آصف علی زرداری واحد سیاسی رہنما ہوں گے جنہیں قومی اسمبلی میں ایک عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام کرنے، اور ان شاءاللہ ایک عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے