شازیہ مری

شکر ہے الیکشن کی تاریخ سامنے آ گئی، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ شکر ہے الیکشن کی تاریخ سامنے آ گئی، اللہ اللہ کر کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوا ہے، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کا چاند مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ بہت ساری سیاسی جماعتیں ہماری مخالف ہیں، مقابلہ کرنا تو اچھا لگتا ہے، آپ بات کریں آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کا فلسفہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے، اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے، فلسفہ نہیں مر سکتا، اسی فلسفے کی بنیاد پر پیپلز پارٹی چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ ہم جب الیکشن کی بات کرتے ہیں تو دیگر جماعتوں کو تکلیف ہوتی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں جو ترقیاتی کام ہوئے وہ اس سے پہلے نہیں ہوئے۔ شازیہ مری کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں انسانیت کو روندا جا رہا ہے، جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے