رانا ثناءاللہ

9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کے ماسٹر مائنڈ تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں۔ انفارمیشن کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ یہ سارا کچھ چیئرمین تحریک انصاف کی اپنی آواز میں موجود ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسی گفتگو کر رہے ہیں کہ عدالت کو بھی شاید درخواست کرنی پڑے کہ اس گفتگو اور ثبوت کو ان کیمرہ ریکارڈ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے