فیصل کریم کنڈی

9 مارچ کے بعد گورنر خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ 9 مارچ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ اور بلوچستان میں حکومت سازی پر توجہ ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کے نام کی کوئی جلدی نہیں۔ آصف زرداری صدر منتخب ہونے کے بعد گورنر کے نام کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اختلافات سے بچنے کیلئے صدر کے انتخاب سے پہلے گورنر کے نام کا اعلان نہیں کیا جا رہا۔ پارٹی میں اختلافات کی صورت میں صدارت کیلئے آصف زرداری کے ووٹ متاثر ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے 10 مارچ کے بعد گورنر کے نام کے اعلان سے متعلق صوبائی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے