خواجہ آصف

خواجہ آصف پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر برس پڑے

اسلام آباد (پا ک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر برس پڑے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس شخص کے نزدیک فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اسے صرف یہ اطمینان ہے کہ پی ایس ایل محفوظ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص ریاست کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کرتے ہوئے کہتا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ حلال اور پی ایس ایل پر حرام ہے۔واضح ہوگیا کہ ہماری اشرافیہ کے نزدیک قومی سلامتی سے زیادہ اپنا مفاد عزیز ہے۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹی ٹی پی تو صرف سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کرے گی کیونکہ انہوں نے معاہدے توڑے ہیں، اس لیے ان سے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تنقید کے بعد نجم سیٹھی نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے