رانا ثناءاللہ

9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو سزا ضرور ملے گی۔ وزیر داخلہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو سزا ضرور ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے موٹروے ایم تھری سے منسلک فیصل آباد ستیانہ بائی پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد کے ہر ترقیاتی منصوبے پر وزیراعظم شہباز شریف کے نام کی تختی ہے، بطور وزیراعلی انہوں نے فیصل آباد کو تعلیم و صحت کے منصوبوں کا تحفہ دیا، خدمت کا سفر اور لگن مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں ہمارے خلاف سازش ہوئی، الیکشن کو چرایا گیا اور ملک پر فتنے کو مسلط کیا گیا۔ گذشتہ حکومت نے 4 سال میں کوئی کام نہیں کیا، منصوبوں سے ہمارے نام کی تختیاں اتار کر اپنے نام کی لگائی گئیں۔ ان لوگوں نے 9 مئی کو ملک میں فساد برپا کیا، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی قوم کے دفاع پر حملہ آور ہوا۔ اب یہ لوگ کہہ رہے ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ ایک شخص کہتا ہے اس نے الیکشن لڑنا ہے، کوئی مقدمہ نہ بنایا جائے۔ جو گناہ ان لوگوں نے کیا اس کی سزا ضرور ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے