آصف زرداری

قائد اعظم کے فلسفے پر ملک کو فلاحی ریاست بنانے پر ثابت قدم ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قائد اعظم کے فلسفے کے مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانے پر ثابت قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کا قومی ترانہ قائد اعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ قومی ترانے میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان انسانی اور مذہبی آزادی کے وکیل تھے، پیپلز پارٹی اظہار رائے، سیاسی اور مذہبی آزادی کا دفاع کرتی رہے گی۔ آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص سوچ مذہب کی آڑ لے کر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے