رانا ثناءاللہ

9 مئی کو پاکستان پر قبضہ کرنے اور تنصیبات پر حملہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان پر قبضہ کرنے اور تنصیبات پر حملہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہورہی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ اور الزام تراشی کی مہارت رکھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت نہیں، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان تحریر کیا گیا، اس پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کی ذہن سازی کی اور ان میں زہر بھری۔ وہ باقاعدہ بغاوت کی تیاری کر رہے تھے۔ ملک پر قابض ہو کر اپنا ایجنڈا نافذ کرنا چاہتے تھے۔ جہاں تنصیبات پر حملے ہوئے ان کی مکمل تفتیش ہو رہی ہے۔ یہ چند سو لوگ ہیں جن کے خلاف قانون حرکت میں ہے۔ یہ افراد انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے غلیل فورس اور پیٹرول بم بنانے کی تیاری کی جارہی تھی، ٹائیگر فورس اور دیگر جتھوں کو سرکاری فنڈز سے قرضے دلائے گئے۔ یہ 10 لاکھ افراد پر مشتمل ٹائیگر فورس تیار کررہے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اس فورس سے ملک پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ کورونا کے پیسے عوام پر کم اور ٹائیگر ڈنڈا فورس پر زیادہ لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے