مولانا فضل الرحمن

پاک چین دوستی کی راہ میں جو بھی رکاوٹ آئے اسے ملیا میٹ کردینا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی کی راہ میں جو بھی رکاوٹ آئے اسے ملیا میٹ کردینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین کو اعتماد کی ضرورت ہے، چین کے ساتھ دوستی کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، چین نے اپنے پیسوں سے گوادر میں بین الاقوامی معیار کا ایئرپورٹ بنایا، سی پیک کے 10 سال پورے ہوگئے، اس منصوبے میں پاکستان کی ترقی کا راز ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چین کے حوالے سے پالیسی کو تسلسل سے اپنایا، سی پیک صرف ایک سڑک نہیں اس کے ساتھ بہت سے اور منصوبے منسلک تھے۔ قومی وحدت کے ساتھ ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو بھی ابھی سمجھ آگئی ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے ہیں، ہم نے پہلے ہی سے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی تائید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے