سلیمان شہباز

محسن نقوی بہت اچھے اور اپ رائٹ آدمی ہیں، سلیمان شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اچھا اور اپ رائٹ آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی بہت اچھے اور اپ رائٹ آدمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت میں سلیمان شہباز نے مختصر گفتگو کی۔ اس دوران صحافی نے سلیمان شہباز سے سوال کیا کہ محسن نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ بننے پر کیا کہیں گے؟ سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ محسن نقوی بہت اچھے اور اپ رائٹ آدمی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کیا تھا۔ محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں محسن نقوی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تھی، گورنر بلیغ الرحمٰن نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے