پرویز خٹک

8 فروری کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے والی پی ٹی آئی تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔ پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے والی پی ٹی آئی تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو تبدیلی اور احتساب کے نام پر عوام کو دھوکا دینے والی تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے اقتدار کی کرسی کے حصول کے لیے بائیس کروڑ عوام کو پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں اور احتساب کا جھانسہ دیکر کر اقتدار حاصل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی سوچ اور وژن سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے