شرجیل میمن

جن علاقوں سے پانی نکل چکا وہاں لوگوں کی واپسی کا بندوبست کیا جارہا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جن علاقوں سے پانی نکل چکا ہے وہاں کے لوگوں کی واپسی کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے دن رات کوشش کررہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلابی پانی کی سطح کم ہورہی ہے، جن علاقوں سے پانی نکل چکا ہے وہاں کے لوگوں کی واپسی کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ حیدر آباد میں بارش اور سیلاب سے تباہ ہوئے گھر سندھ حکومت بنا کر دے گی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کا امدادی سامان پنجاب کے تاجروں سے خریدا تھا وہ سامان حکومت پنجاب نے روک لیا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر امدادی سامان روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان روک کر پنجاب حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے