اعظم نذیر

6 جج صاحبان کے خط پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو سربراہ انکوائری کمیشن مقرر کرنے پر منتخب وکلاء تنظیموں کے اظہارِ اعتماد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز 6 جج صاحبان کے خط پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے عدلیہ کی غیر جانبداری کے مظہر ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خوا بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل نے بھی کمیشن اور جسٹس تصدق جیلانی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ بار، ایبٹ آباد ہائی کورٹ بار، لاہور بار ایسوسی ایشن، ملتان ہائی کورٹ بار، بہاولپور ہائی کورٹ بار کا اظہارِ اعتماد مثبت پیش رفت ہے۔

وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ سچائی قوم کے سامنے آئے تاکہ مستقبل میں ایسی شکایات پیدا نہ ہوں، شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اور کابینہ عدلیہ کی آزادی کے اصول کی قائل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اور کابینہ دستور میں طے کردہ ریاستی اختیارات کی تقسیم کے اصول کی قائل ہیں، عدلیہ کی آزادی اور معزز 6 جج صاحبان کے خط پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے