شہباز شریف

آئی ایم ایف سے موجودہ معاہدہ معیشت کی بنیاد میں بارود بھرنے کے مترادف ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شبہاز شریف نے آئی ایف سے حکومتی معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے موجودہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کی بنیاد میں بارود بھرنے کے مترادف ہے، آئی ایم ایف کی 2 شرائط ایسی مانی گئیں جو پہلے کبھی نہیں مانی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ حکومت رہی تو آئندہ برس قرض پر سود کی ادائیگی کے بعد مزید قرض لینا پڑے گا۔ آئندہ سال دفاع، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اور حکومت چلانے کیلئے قرض لینا پڑے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تاریخی اضافے کے نتیجے میں قرض لینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی پارلیمنٹ سے بل منظور کرانے کی شرط منظور کر کے ملکی مفاد پر گہری ضرب لگائی، آئی ایم ایف کی یہ شرط پارلیمان کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے کہ ماضی کے قرض کی ادائیگی کے لئے قرض لے رہی ہے، حقائق اور دستاویزات پی ٹی آئی حکومت کے اس جھوٹ کی نفی کررہے ہیں، یہ سب قرض قومی معیشت کی تباہی، غلط فیصلوں اور غلط معاشی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے