شہباز شریف

غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب کا جینا مشکل کردیا ہے۔ شہبازشریف

فیصل آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے نتیجے میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری نے عام شہریوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک اندھیرے میں ڈوب چکا ہے، مہنگائی آئے روز بڑھتی جارہی ہے لیکن حکومت نام کی کوئی چیز کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی وزرا نے کہا نواز شریف دور میں فالتو بجلی لگائی گئی تو آج لوڈشیڈنگ کیوں ہے؟ پورے ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا اعتراف خود حکومت نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی تھی لیکن اب اندھیرے دوبارہ آچکے ہیں اور بجلی کے کارخانے بند ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے