جاوید لطیف

پاکستانی عوام میاں نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر پاکستانی عوام میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو ملک اور قوم نے بھگتا ہے۔ مینار پاکستان کا جلسہ نواز شریف کی زندگی کے بڑے جلسوں میں سے ایک ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کی بہت عزت کرتا ہوں، بلاول بھٹو کو بات کرنے سے پہلے آصف زرداری صاحب سے پوچھ لینا چاہیے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بڑوں سے پوچھ کر بتائیں مینار پاکستان پر 2011 میں جلسے میں حصہ ڈالنے والے کون تھے؟ انہیں کیا صلہ دیا گیا؟۔ بلوچستان میں عدم اعتماد اور سینیٹ چیئرمین انتخاب پر مخصوص قوتوں کا ساتھ دے کر انہیں کیا ملا؟

انہوں نے کہا کہ کیا یہ درست ہے کہ کسی کی خواہش پر ہائی جیکر بنا کر سزا دے دی جائے ملک ڈوبنے لگے تو پھر 2008 میں انصاف کے دروازے کھولے جائیں، اس کے بعد 2017 میں پھر ناانصافی ہو اور 7 سال بعد پھر انصاف کا دروازہ کھلے، کیا اسے انصاف کہیں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے