مریم نواز

21 اکتوبر کو عوام پانامہ اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پانامہ اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) پنجاب کا گرینڈ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ نواز شریف کے اجلاس میں شرکت پر شرکاء نے کھڑے ہو کر اور بھرپور تالیوں سے اپنے قائد کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سینٹرل فسیلی ٹیشن کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی، وارڈ، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر تیاریوں اور تنظیمی اشتراک عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اجلاس کو قائد نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے