وزیراعظم شہباز شریف

ہم حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم آج بھی اداروں کی عزت کرتے ہیں، نیب کا دو مرتبہ مہمان بن چکا، عمران خان کا بس چلے تو انٹرویو ختم ہونے کے بعد مجھے دوبارہ گرفتار کرالے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی، ہم حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے  پی ٹی  آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی بھرپورحمایت حاصل ہے اس کے باوجود ملک کے حالات آج اتنے خراب ہیں، کسی اور حکومت کو صرف 30 فیصد بھی حمایت حاصل ہوتی تو ملک بہت آگے نکل جاتا، موجودہ حکومت آج بھی کشکول لے کر دوسروں کے پاس کھڑی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، نواز شریف میرے قائد ہیں، تمام معاملات پر ان سے مشاورت کرتا ہوں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ جب پی ڈی ایم بنی تو میں جیل میں تھا اور جب تقسیم ہوئی تب بھی میں جیل میں تھا، میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں، اپوزیشن باہر اکٹھی نہیں ہے تو کوئی بات نہیں میں چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں اکٹھی ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے