خواجہ آصف

2018ء میں جو خطا کی گئی، اسکی سزا اب دہائیوں تک قوم کو ادا کرنا پڑے گی، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2018ء میں جو خطا کی گئی، اسکی سزا اب دہائیوں تک قوم کو ادا کرنا پڑے گی۔ 2018 کے انتخابات میں وہ تبدیلی لائی گئی جس میں  اب جس میں عام آدمی کا برا حال ہے، کوئی گردہ بیچ رہا ہے ،کوئی بچے اور تو اور لوگ اب خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ رہنما خواجہ محمد آصف نے ملک کی حالیہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2018ء میں جو خطا کی گئی، اسکی سزا اب دہائیوں تک قوم کو ادا کرنا پڑے گی، جو تبدیلی لائی گئی، وہ تبدیلی ایسی ہے جس میں لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے پروگرام کے دوران مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ دیا گیا ،اس کا کفارہ پوری قوم کو ادا کرنا پڑ رہا ہے،جس طرح میاں نواز شریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کیا گیا اور جو کچھ انکے ساتھ ہوا ،اس کے بدلے میں ہمیں یہ ملا ہےکہ اس حکومت کے 40 ماہ میں ہماری خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے