عبد القادر بلوچ

پی پی کی جڑیں بلوچستان میں بہت مضبوط ہیں، عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے کوآرڈینیٹر برائے بلوچستان امور عبدالقاد ربلوچ نے بلوچستان میں پارٹی کی فعالیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں پارٹی کی جڑیں بہت مضبوط ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، سب کو ساتھ لےکر چلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے کو آردینیٹر برائے بلوچستان امور عبدالقادر بلوچ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان دیگر صوبوں سے زیادہ پسماندہ ہے، بڑا مسئلہ صاف پانی ہے، ٹیوب ویل والے بجلی کابل نہیں دیتے، سزا صوبےکو دی جاتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 2 انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی بہتر نہیں تھی، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

واضح رہے کہ عبدالقادر بلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ سی پیک کیلئے 800 ملین ڈالرز آئے، 200 ملین ڈالرز سے زیادہ خرچ نہیں ہوئے۔ بلوچستان میں بڑا مسئلہ صاف پانی ہے، ٹیوب ویل والے بجلی کابل نہیں دیتے، سزا صوبےکو دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے