راجہ پرویز اشرف

جس رکن نے اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کیے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے اسعفے منظور کرنے سے متعلق کہا  ہے کہ جس رکن نے اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کیے۔ انہوں نے کہا کہ جب استعفے منظور کرتے ہیں تو بھی شور مچ جاتا ہے جب نہیں کرتے تو بھی شور مچ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ان سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ وہ ابھی سوچ رہے ہیں۔ اس لیے ان کے استعفے منظور نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی چاہتے ہیں کہ جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ اسمبلی میں آئیں۔

واضح رہے کہ صحافی کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ جب عمران خان نے اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے ان کے استعفے منظور کرلیے، راجہ پرویز اشرف نے جواب دیا کہ ایسی بات نہیں ہے، جب پی ٹی آئی کا وفد آیا تو استعفوں کی منظوری کا عمل شروع ہو چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے