پنجاب میں مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے محکمۂ لائیو اسٹاک کی جانب سے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ خیال رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لائیو اسٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ ان کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا ہے کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب، کویت، امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے