امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا اہم انکشاف، امریکی فوج میں سفید فام بالادستی اور نسل پرستی پائی جاتی ہے

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا اہم انکشاف، امریکی فوج میں سفید فام بالادستی اور نسل پرستی پائی جاتی ہے

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے پریشان کن تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج میں سفید فام فوجیوں کی بالادستی اور نسل پرستی پائی جاتی ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اہم انکشاف کرتے ہوئے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج میں سفید فام بالادستی فعال اور سرگرم ہے جو امریکہ کے لیئے نہایت خطرناک ثابت ہورہی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

امریکی وزارت دفاع کی رپورٹ میں سفید فام بالادستی کی سوچ کے حامل اہلکاروں کی شناخت کرنے کیلئے تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں امریکی فوج کے 27 موجودہ اور سابق اہلکاروں کو فیڈرل چارجز کا سامنا ہے۔

انتہا پسندی پر تیار کی گئی پینٹاگون کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح امریکی فوج میں سفید فام بالادستی فعال ہے۔

رپورٹ میں فوجی اہلکاروں میں سفید فام بالادستی کی شناخت سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں تاکہ ایسے اہلکاروں کو کام کرنے سے روکا جاسکے۔

رپورٹ میں ایک سابق نیشنل گارڈز اہلکار  کی مثال دی گئی ہے جو خطرناک انتہا پسند گروپ کا رکن رہ چکا ہے اور دوران سروس اپنے انتہا پسندانہ نظریات کا کھلے عام اظہار کرتا رہا ہے۔

سفید فام بالا دستی کی سوچ کے حامل کچھ اہلکاروں کی شناخت ان کے فاشسٹ ٹیٹوز اور ٹی شرٹس لوگوز کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں اس انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیئے ایف بی آئی یونٹس سمیت دیگر حکومتی ذرائع کو استعمال کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے