اسماعیل راہو

13 برس میں پیپلز پارٹی نے 17 یونیورسٹیز قائم کی ہیں، اسماعیل راہو

کراچی (پا ک صحافت) صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے تعلیم کے معیار کی بہتری کے لیے ہمیشہ کوشش کی گئی، 13 برس میں پیپلز پارٹی نے 17 یونیورسٹیز قائم کی ہیں، ہمیشہ یونیورسٹیز کے لیے گرانٹ بڑھاتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اسماعیل راہو نے سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل حل کریں، زیادہ سے زیادہ اسکیمیں لیکر آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  پام آئل کا پروجیکٹ ہم نے لگایا ہے، اس سال ہم ایک ہزار ایکٹر پر لگائیں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اعلان یہ کیا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنائیں گے، وہ یونیورسٹی تو نہیں بنی لیکن یونیورسٹیز کی گرانٹس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے