مریم اورنگزیب

‏شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران صاحب نے 4 سال میں 20 ہزار روپے کا قرض لیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ‏شوکت ترین صاحب نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران صاحب نے چار سال کی حکومت میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔ یہ قرضہ تاریخ پاکستان میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے، ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے وزیر خزانہ کے مطابق  انہوں نے 80 نہیں 76 فیصد قرض لیا ہے۔کوئی ان سے پوچھے کہ اتنا قرض لینے کے باوجود بھی کیوں ملک آج دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا قرض پاکستان سنوارنے کیلیے لیا تھا یا بنی گالہ کا کچن چلانے کیلیے نہیں۔

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران صاحب کی آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ، ڈالر 115 سے 189 پر لیجانے، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھانے کے علاہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے