رانا ثناء اللہ

عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مری پر شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ  عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اب کی بار بیوروکریسی کا نہیں عمران نیازی کا ٹرانسفر ہوگا۔ وزیرِداخلہ پر جوابی وار کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سانحہ مری پر شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔  رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سیاسی یتیموں کی چیخیں نکلنے لگ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صرف عوام کے لیے ڈراؤنا خواب ہے، جس نے آٹا، چینی اور دوائی چوروں کے لیے سہانا خواب دیکھا۔اُن کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی بہت ٹرانسفر ہوگئی، اب عمران نیازی کی ٹرانسفر ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے