ناصر حسین شاہ

یہ بات درست ہے کہ سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا گیا، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا گیا۔ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی کارکردگی بطور وزیرِ خارجہ بہت اچھی رہی، ہماری جانب سے اس وقت کابینہ میں بہت باتوں کی نشاندہی کی جاتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ اہمیت پاکستان کی ہے، پاکستان ہم سب کا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کوئٹہ پہنچ رہے ہیں، بہت ساری ملاقاتیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ ناصر شاہ کا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے متعلق کہنا تھا کہ جو بھی غیر قانونی غیرملکی ہیں اِنہیں واپس جانا چاہیے، غیر قانونی لوگوں کو واپس جانا چاہیے لیکن انسانی حقوق کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے پاکستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ہمارے گرین پاسپورٹ کا غلط استعمال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے