بلاول بھٹو

یہ ان کی بھول ہے کہ وہ کسی کو زبردستی وزیراعظم بنوا دیں گے۔ بلاول بھٹو

پشاور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ ان کی بھول ہے کہ وہ کسی کو زبردستی وزیراعظم بنوا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج بھی کوئی کسی کو زبردستی وزیراعظم بنانا چاہتا ہے تو ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔ اس وقت کوئی ایسی جماعت ہی نہیں جو پیپلز پارٹی کی مخالف ہو، میرا مخالف مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے، مجھے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے تاکہ غریبوں کی خدمت کرسکوں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ باقی سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے، ایک پارٹی مہنگائی لیگ بن چکی ہے، وہ گورننس کرنا نہیں جانتی، جو خود کو تبدیلی کا نمائندہ کہتے تھے انہوں نے تبدیلی نہیں تباہی کی، جو اپنے آپ کو ووٹ کی عزت کا نمائندہ کہتے تھے ان کا اصل چہرہ بھی سامنے آگیا، وہ نہ ووٹ کی عزت کرتے ہیں، نہ خدمت کرنا جانتے ہیں، نہ گورننس کرنا جانتے ہیں، وہ تو پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ 16 مہینے کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہیں، یہ مہینے مشکل تو تھے، مگر میں اس دوران اپنی کارکردگی پر فخر کرتا ہوں، میں اپنی 16 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہوں، جو میرے ساتھ اس کابینہ میں تھے، کیا وہ اس عرصے کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے