مریم اورنگزیب

اداروں، عدلیہ اورمیڈیا پر کیچڑ اچھالنے والوں کو اسپیس نہ دی جائے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم ارنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں، عدلیہ اور میڈیا پر کیچڑ اچھالنے والوں کو اسپیس نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال میں ملک کی معیشت کی طرح میڈیا کو بھی مالی طورپرتباہ کیا گیا، صحافیوں کی معاشی تباہی کا احساس ہے، ازالہ کرنے کے خواہاں ہیں، ملک کی معاشی تباہی کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملاقات کی جس میں فیک نیوز کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرنے پر اتفاق ہوا۔ خیال رہے کہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پیمرا قانون میں مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی اور پیمرا قانون میں فیک نیوز کے خاتمے کے لیے شق شامل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیک نیوز سے قومی سلامتی مفادات، عوام کے اتحاد کونقصان پہنچانے کا تدارک ہوگا، آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداروں، عدلیہ، میڈیا پرکیچڑاچھالنے والوں کو اسپیس نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے