سعد رضوی

کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی نظربندی میں مزید تین مہینے کی توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظربندی میں مزید نوے دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مزید تین مہینے کوٹ لکھپت جیل میں ہی رہیں گے۔

یاد رہے کہ عدالت نے چند روز قبل سربراہ ٹی ایل پی علامہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع میں مزید اضافے سے انکار کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے پیش نظر آج سعد رضوی کی رہائی متوقع تھی ان کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر ان کا استقبال کرنے پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے