یوم دفاع کے موقع پر راشد منہاس شہید کے مزار پر پروقار تقریب

(پاک صحافت) آج 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر یافتہ راشد منہاس شہید کے مزار پر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایئر وائس مارشل خالد محمود نے راشد منہاس شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔ تقریب میں راشد منہاس شہید کے بھائی انجم منہاس بھی شریک تھے۔

پاکستان کے سب سے کم عمر شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17 فروری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے بی ایس سی کیا۔ 20 اگست 1971ء کے دن صبح 11 بج کر 26 منٹ پر پائلٹ آفیسر راشد منہاس پاک فضائیہ کے مسرور ایئر بیس پر اپنے ٹرینر جیٹ طیارے T-33 میں سوار ہوئے۔

واضح رہے کہ انہیں کنٹرول روم سے پہلی کلیرنس ملی تو طیارہ رن وے پر آ گیا، اسی دوران ان کا انسٹرکٹر اور فلائٹ سیفٹی آفیسر مطیع الرحمٰن، تیکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر جہاز کے کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور انہیں اپنے حربے سے بے ہوش کر دیا، بعد میں اُس نے پرواز کے دوران جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔

راشد منہاس نے اپنے انسٹرکٹر کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے سخت مزاحمت جاری رکھی۔ انہوں نے جہاز کو پاکستانی حدود ہی میں ٹھٹھہ کے قریب گرا کر غدارِ وطن کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور جامِ شہادت نوش کیا

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے