خواجہ آصف

ایران کے حملے سے سارے اسرائیل کی میپنگ ہوگئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے سے سارے اسرائیل کی میپنگ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران کا اسرائیل پر حملہ ایک علامتی رد عمل اور نپا تلا حملہ تھا، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے دفاعی تنصیبات کی انفارمیشن ایران کو مل گئی ہیں۔ اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کیا تو اسرائیل کا بہت نقصان ہوگا، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، پاکستان فلسطینوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے خود مختار ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا، ایران کے سینئر فوجی افسر اس حملے میں شہید ہوئے، ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، اسرائیل کی جانب سے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد توقع تھی کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا، ایران کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہنے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے، جو بڑے ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں یہ آگ ان کو بھی لپیٹ میں لے گی، اس جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے، پاکستان فلسطین کی آزادی کے لیے دعاگو اور ان کا حمایتی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی بڑھے لیکن فلسطین میں قتل عام بند ہونا چاہیے، فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان کو آزادی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے