قیدی

یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 180 روز کی کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 180 روز کمی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاوں میں کمی کی منظوری دی ہے۔ جس کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

زنا، چوری، ڈکیتی ، اغوا اور دہشتگردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی سزاوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی سزاوں میں کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

سزاوں میں کمی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو 65 سال سے زائد عمر اور اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے۔ 60 سال سے زائد عمر کی قیدی خواتین جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ 18سال سے کم عمر افراد جو قید کی ایک تہائی سزا کاٹ چکے،ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے