نواز شریف

صحافی ارشد شریف کے قتل پر نوازشریف کا اظہار افسوس

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم ارشد شریف کے لواحقین سے بھی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سینئر اور معروف صحافی ارشد شریف کو گزشتہ روز کینیا کی پولیس نے غلط فہمی کی وجہ سے گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی کو ناکے پر رکنے کا کہا لیکن ان کی گاڑی ناکے کراس کرکے آگے چلی گئی جس کے بعد پولیس نے ان کی گاڑی کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ارشد شریف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے