عارف علوی یاسمین راشد

یاسمین راشد اور صدر مملکت عارف علوی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

لاہور (پاک صحافت)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سامنے آنے والی آڈیو میں مبینہ طور پر یاسمین راشد کو یہ کہتا سنا جاسکتا ہے کہ زمینی صورتحال بہت خراب ہے، لوگوں نے، ہمارے ورکرز نے پیٹرول بم پھینکا شروع کردیئے ہیں، اس سے پہلے کہ خون خرابہ ہو، میرا خیال ہے کہ آپ کو کسی سے بات کرنا چاہیے جو اس معاملے میں مداخلت کرے۔

صدر مملکت عارف علوی مبینہ طور پر کہتے ہیں کہ میری بات ہوئی ہے۔ خاتون رہنما کہتی ہیں کہ آپ ان سے کہیں کہ میں خان صاحب سے بات کرلیتا ہوں اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کوئی مرجائے گا، صورتحال اس قدر خراب ہوجائے گی کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے۔

یاسمین راشد مزید کہتی ہیں کہ میرا خیال ہے کہ بہتر یہی ہوگا، باقی آپ کی مرضی، انہوں نے باز تو آنا نہیں، ابھی رینجرز بھی یہی ہے، پیٹرول بم چل رہے ہیں اور ابھی ان کی واٹر کینن کو آگ لگ گئی تھی، لوگوں کو بلانا اور یہ، میں تو اس ساری صورتحال میں باہر ہوں۔

عارف علوی مبینہ طورپر کہتے ہیں کہ اسد عمر سے بات کرتا ہوں، دیکھتا ہوں، وہ کیا کہتے ہیں۔ خاتون رہنما کہتی ہیں کہ میں نے اسد سے بات کی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ شاہ صاحب سے بات کرلیں، وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں، میرا خیال ہے کہ آپ شاہ صاحب سے بھی بات کرلیں جس پر دوسری طرف سے آمادگی ظاہر کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے