عبدالقادر پٹیل

ہیلتھ کارڈ میں بہت خامیاں ہیں، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے صحت عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہیلٹھ کارڈ میں بہت ساری خامیاں ہیں تاہم اسے بند نہیں کر  رہے۔ وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ صحت کارڈ امیر ترین لوگوں کے پاس بھی  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادویات میں اضافے کی سمری میرے پاس آئی تھی میں نے منع کیا، یہ کابینہ منظور کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صحت عبد القادر پٹیل نے جاری بیان میں کہا کہ ہمارے پاس جب ایک چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے وہ کم نہیں ہوتی ہے، یہ ایک چیلنج ہے اس سے نمٹنے کی ہم جلد حکمت عملی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خٹک کو وزیر دفاع بنایا گیا ہم نے اعتراض نہیں کیا، میری وزارت انتظامی امور دیکھنا ہے، میں نے کب کہا کہ میں سرجری کرونگا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے صحت نے کہا کہ ہم حسد، بغض اور کینہ لیکر کسی کے پیچھے نہیں پڑتے ہیں۔ قادر پٹیل نے کہا ہے کہ کسی صوبے کی صورتحال بہتر نہیں ہے لیکن ہمارا صوبہ باقیوں سے بہتر ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ  انہوں نے ویڈیو آنے سے پہلے ہی دفاع شروع کردیا، ان کو معلوم ہے یہ ویڈیو آنی ہے تو بہت گندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے