یوسف رضا گیلانی

ہپیکا ایکٹ جیسے کالے قوانین کو ہم مسترد کرتے ہیں، سینیٹ میں بھی آواز اٹھائیں گے، گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے کالے قوانین کو مسترد کرتے ہیں، سینیٹ میں بھی اس کے خلاف آوا زاٹھائیں گے۔  جو بھی حکومت اپنے منشور پرعملدرآمد نہ کروا سکیں تو گیم ختم ہوجاتی ہے، پیپلز پارٹی کو جو سیلاب آئے گا، اسکا سامنا کوئی نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عوامی مارچ کسی صوبے کے لیے نہیں ملک کے لیے ہے،موجودہ حکومت کیا چاہتی ہے مجھے نہیں معلوم۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ  ان کا شارٹ مارچ کرنا ان کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔عوام مہنگائی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، ہم عدم اعتماد کریں گے، اسکی ابتدا عوام کے دباؤ سے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ  27 فروری کو سندھ سے مارچ شروع ہوگا، بلاول بھٹو زرداری مارچ کی قیادت کریں گے، ملتان، حیدر آباد، سکھر، رحیم یار خان اور بہاولپور سے ملتان پہنچیں گے۔ 2 تاریخ کو رحیم یار خان پہنچیں گے اور خطاب کریں گے، 3 تاریخ کو انکا بہاولپور میں پڑاو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے