الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی اب بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہے، خالد محمود خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست گزار خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ لے رہی ہے، کمیٹی بنا کر انکوائری کریں۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں خالد محمود خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ممبر کمیشن نے سوال کیا کہ آپ نے کوئی ثبوت دیا ہے؟ آپ چاہتے کیا ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کوئی ثبوت لگائیں، آپ کی درخواست ہے کہ فارن فنڈنگ ہو رہی ہے، آپ نے کیس بھی پرانے قانون پر دائر کیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ابھی ہمیں ثبوت نہیں مل سکا، وقت دیں تو میں ثبوت لگا دوں گا۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پھر آپ کیوں کیس لے کر آگئے، آپ کی خواہش پر انکوائری کمیٹی تو نہیں بن سکتی، آپ ثبوت دیں۔ خالد محمود نے کہا کہ مجھے 2 ہفتے کی مہلت دیں، ثبوت فراہم کر دیں گے۔  الیکشن کمیشن نے سماعت 3 ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر کو دوبارہ سماعت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے