پولیس

ہنگو خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

پشاور (پاک صحافت) ہنگو کی مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شواہد اکٹھے کرکے ابتدائی رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس کے مطابق پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان کم ہوا۔ 2 خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کے لیے عین وقت پر پہنچے تھے۔ پولیس کے بروقت رسپانس سے ایک خودکش حملہ آور کو مسجد کے باہر ہلاک کردیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے وقت نمازی بر وقت مسجد سے نکلے۔ نمازی وقت پر مسجد سے نکلنے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے دوران دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا۔ حملہ آور کہاں سے آئے، اس حوالے سے تحقیقات ہر پہلو پر کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے