آئی ایس پی آر

بنوں خودکش حملے کے 9 شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک

راولپنڈی (پاک صحافت) بنوں کے علاقے جانی خیل میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے نو شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں ان کے لواحقین، عزیز و اقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی، حوالدار عارف، حوالدار عمران، حوالدار آفتاب، سپاہی رشید، سپاہی ذیشان، سپاہی حسیب، سپاہی احمد اور سپاہی وارث علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے یہ شہداء قابل فخر ہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شمالی وزیرستان میران شاہ کے عمومی علاقے میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں اعلی فوجی و سول افسران اور عوام نے شرکت کی۔ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کرسکتیں اور پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کررہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے