فیاض الحسن کا انکشاف، مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے حکومتی حقوں کے ساتھ رابطے کر رہی ہیں

مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے فیاض الحسن کا اہم انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے حکومتی حلقوں کے ساتھ کر رہی ہیں وہ صرف کہتی ہیں کہ میں بیرون ملک نہیں جاؤں گی۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لئے رابطے کر رہی ہیں اور جب ان سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کے لیے کس سے رابطہ کیا ؟ تو فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے رابطے کرتی رہی ہیں اور اب کہتی ہیں کہ میں بیرون ملک نہیں جاؤں گی۔

مزید پڑھیں: حزب اختلاف نے سینیٹ میں صدرعلوی کیخلاف مواخذے کا مطالبہ کر دیا 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے حکومتی حلقوں کے ساتھ رابطے کر رہی تھیں ۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میرا صحت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی لیکن میں اس حکومت سے بالکل نہیں کہوں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے، میں انہیں یہ خوشی کبھی نہیں دوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس ملک سے کہیں نہیں جانا، میرا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے، مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا۔ سرجری کی بات کرنے پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا ہے جس پر کئی حکومتی نمائندوں نے بھی رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔

جبکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے اپنے بیانات میں دعویٰ کیا کہ مریم نواز بیرون ملک جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے انہوں نے رابطے بھی کیے لیکن مسلم لیگ ن کے نمائندوں اور خود نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے ان تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے