ترجمان دفتر خارجہ

مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔ پاکستان

اسلام آباد (پاک صحافت) فلسطین کی تازہ صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطی کی صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں کشیدہ ہوتی صورتحال کے باعث انسانی جانوں کے نقصان پر تشویش ہے، پاکستان مشرق وسطی میں امن کیلئے دو ریاستی حل پر بات کرتا آیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک قابل عمل اور خود مختار فلسطینی ریاست کو 1967ء سے پہلے کی صورت حال پر قائم کیا جائے، ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری آگے بڑھ کر سویلینز کے تخفظ کیلئے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے