وزیراعظم شہباز شریف

آج کے دن دنیا کے نقشے پر ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھرے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم آزاد کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن دنیا کے نقشے پر ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھرے۔ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون نے اس ملک کی خدمت کی، نون لیگ پاکستان کو دنیا میں عزت کا مقام دلوانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی، ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر  ملکی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شہباز شریف کی جانب سے قوم کے نام جاری کیئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملک لازوال قربانیوں اور ایک عظیم جدو جہد کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانانِ ہند نے قائد اعظم کی قیادت میں بھرپور جدوجہد سے تاریخ رقم کی۔

واضح رہے کہ پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھایا، سی پیک کے تحت تاریخی سرمایہ کاری کی۔ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بھائی چارے، رواداری اور تحمل مزاجی کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جائے، ملک کے لیے ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے