شہید

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجی جوان اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجی جوان اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کی اسلام آباد، کیپٹن محمد احمد بدر کی تلہ گنگ میں تدفین کی گئی، حولدار صابر شہید کو ضلع خیبر، نائیک خورشید کو ضلع لکی مروت میں سپردخاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ناصر شہید کی پشاور، سپاہی راجہ شہید کوہاٹ اور سپاہی ساجد کی ایبٹ آباد میں تدفین کی گئی، نماز جنازہ میں شہداء کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسروں، عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے