احسن اقبال

 ہم نے تحریک انصاف کو حکومت سے نکالا اور وہ اسمبلی ہی چھوڑ کر بھاگ گئے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ  ہم نے تحریک انصاف کو حکومت سے نکالا اور وہ اسمبلی ہی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم انتقام نہیں لیں گے مگر پچھلی حکومت کی کرپشن لوگوں کے سامنے لائیں گے اور پھر قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو حکومت سے نکالا اور وہ اسمبلی ہی چھوڑ کر بھاگ گئے۔میں جلدی الیکشن کے حق میں تھا مگر اب میرا خیال ہے کہ اسمبلیاں اگست 2023 تک مدت پوری کریگی۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ اب ہم بجٹ دینگے تو اُس پر عمل درآمد بھی کریں گے۔ اگر تحریک انصاف اپنی خالی نشتوں پر الیکشن نہیں لڑے گی تو کوئی اور لڑے گا۔ ان کا کہنا تھا وزارت میری ترجیح نہیں جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ نیب کو ختم کر دینا چاہیے، سنا ہے عارف علوی کے دانت میں درد ہوا ہے انہوں نے برش ٹھیک نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے