اویس شاہ

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیر کا اعلان کردیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے گزشتہ کئی سال سے زیر التوا ریڈ لائن بد منصوبے کی تعمیر جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ 78 ارب روپے کی لاگت کے ریڈ لائن بس منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، ہماری کوششوں سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرض کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔ 26 کلومیٹر ریڈ لائن بی آر ٹی میں 24 اسٹیشنز ہونگے اور اس میں 213 بسیں چلیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا مزید کہنا ہے کہ گرین کلائمٹ فنڈ نے ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے 11 ملین ڈالر کی گرانٹ دی ہے، ریڈ لائن بس کے لئے بھینس کے گوبر سے ایندھن بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں بھینس کالونی کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگایا جائے گا۔ یاد رہے کہ ماڈل کالونی، ایئرپورٹ، صفورہ چورنگی، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک ریڈ لائن میٹرو چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے